Aram -o- Sakoon - 2nd year Urdu Khulasa
Aram -o- Sakoon
آرام و سکون
تعارف
یہ ڈرامہ جسے یک منظری پلے
(One Act Play) کہا جاتا ہے، سید امتیاز علی تاج کا ایک طنزیہ
ڈرامہ ہے۔تاج نے اور بھی بہت طویل اور مختصر ڈرامے لکھے لیکن ان کی سب سے مشہور
تصنیف ”چچا چھکن“نامی مزاحیہ افسانوں کا مجموعہ ہے، جس میں ایک کردار چچا چھکن کی
پر لطف حماقتیں دکھائی گئیں ہیں۔
خلاصہ
اس ڈرامے کا خلاصہ فقط اتنا ہے کہ ایک گھر کا مالک جسے
ڈرامے میں میاں دکھایا گیا ہے، اپنے دفتر میں بہت زیادہ کام کرتے رہنے کے باعث تھک
کر بیمار ہوگیا ہے۔ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق اسے پوری طرح آرام، سکون اور تنہائی
کی ضرورت ہے لیکن میاں کی سادہ لوح اور کسی قدر غصہ ناک بیوی اپنی دانست میں اس کے
لئے جتنے بھی جتن کرتی ہے کہ وہ آرام و سکون پائے اتنا ہی وہ بے آرام اور بے سکون
ہوتا جاتا ہے اور آخر کار تنگ آکر وہ پھر اسی دفتر کو جانے کے لئے تیار ہوجاتا ہے
جہاں کی محنت، ہنگامہ آرائی اورشور شرابے سے بچنے کے لئے وہ گھر آکر لیٹا تھا،
کیونکہ گھر پراس کی بیوی کی حماقتوں کی بدولت دفتر سے بھی زیادہ بے آرامی اور
شوروغل وغیرہ پیدا ہوگیا تھا اور میاں کو اپنے گھر سے زیادہ دفتر میں آرام و سکون
ملنے
کی توقع تھی۔